ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کشمکش کا شکار، نہم جماعت کی ریاضی کی کتاب میں غلطیاں

طلبہ کشمکش کا شکار، نہم جماعت کی ریاضی کی کتاب میں غلطیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : کمپیوٹر کے بعد اب نہم ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف،ماہر تعلیم اعجاز حسین کا کہنا ہے کہ سوالات غلط ہونے سے بچے کنفوژ ہیں اور انھیں امتحانات کی تیاری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

کمپیوٹر کے بعد نہم ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف ہوا،صفحہ نمبر 73 پر ایکسرسائز نمبر فور پوائنٹ تھری میں غلطی ہے۔

ماہرتعلیم اعجاز حسین کا کہنا ہے کہ سوال غلط ہونے سے جواب بھی غلط ہوجاتا ہے۔معائنہ کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتاب میں غلطیوں کی بھرمار ہے۔

ماہر تعلیم اعجاز حسین نے مزید کہا کہ کمپیوٹر کی کتاب میں ماوس چوہے کو ماوس لکھ دیا گیا تھا۔ پیکٹاء کو فی الفور معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔پرائیوٹ پبلیشر اور پیکٹاء کی جانب سے چھاپی گئی کتاب کے سوالات میں فرق ہے۔بچے سوالات حل کرنے میں کنفوژ ہیں۔