کولمبیا کے نامزد سفیر جولیو اینیبل ریانو ویلانڈیا نے صدر عارف علوی کو اسناد سفارت پیش کیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کولمبیا کے نامزدسفیر جولیو اینیبل ریانو ویلانڈیا نےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسناد سفارتکاری پیش کیں۔

کولمبیا کے نامزد سفیر جولیو اینیبل ریانو ویلانڈیا ن بدھ کے روز صبح اسناد سفارت پیش  کرنے کے لئے ایوان صدر گئے تو پاکستان کی ریاستی روایات کے مطابق ان کا استقبال کیا گیا اور ایک چاْ و چابند دستہ نے انہیں سلامی دی۔ انہیں  بگھی میں ایوان صدر کے دروازہ تک لے جایا گیا۔ 

معزز سفیر سے اسناد سفارت وصول کرنے کے بعد ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کولمبیا کے نامزد سفیر جولیو اینیبل ریانو ویلانڈیا سے ملاقات میں کولمبیا کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔