آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ 

  نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم کی  بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہیں۔بھارت کے اوپنر بیٹر شُبمن گِل  دوسرے نمبر پر، جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈر ڈسن  تیسرے اور ڈیوڈ وارنر چوتھے نمبر پر آگئے۔امام الحق  ایک درجہ تنزلی   کے بعد پانچویں پوزیشن پر، ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر  آگئے، روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر موجود  جبکہ  پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer