محکمہ موسمیات کی مطلع جزوی طور پرابرآلو رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مطلع جزوی طور پرابرآلو رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نےشہر میں بارش کاامکان مسترد کر دیا، جبکہ  مطلع جزوی طور پر ابرآلو رہنے کی پیشگوئی ۔ محکمہ موسمیات نے  گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے  گئے
  تفصیلات کے مطابق  شہر میں تین روز تک مسلسل بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق اب شہر میں مزید بارش نہیں برسے گی، البتہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کاامکان ہے،  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 32 سینٹی  گریڈ تک جانے کا امکان  ہے، شہر میں دن بھر دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ۔

 دوسری جانب  محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے  گئے  جس کے مطابق  مجموعی طور پر شاہدرہ کے علاقے میں سب سے زیادہ 368 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ 10 ستمبر سے 13 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہا، رپورٹ  کے مطابق لکشمی چوک میں مجموعی طور پر 359 ملی میٹر،اندرون شہر میں مجموعی طور پر 272 ملی میٹر، تاج پورہ کے علاقے میں 250 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ میں شہر کے 16 مقامات پر مجموعی طور پر بارش ہونے کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔