ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے نوید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑااعلان کردیا

کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے نوید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے  تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئے نوٹیفکیشن میں مدت ملازمت 3 سال ہونے پر اساتذہ کو اپنے سروس کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے زونل ہیڈز متعلقہ اساتذہ کی فائلیں 2 دن کے اندر ڈی ای اوز کے پاس جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر ہونے کے لیے 4 سال سروس کا دورانیہ مکمل کرنا ضروری ہوتا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مدت کم کر کے 3 سال کردی ہے، اس سہولت سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer