ویب ڈیسک : 1952 میں ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے سابق کرکٹر وزیر محمد انتقال کرگئے۔
سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر محمد کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا اور ان کی عمر 95 برس تھی ۔ مرحوم وزیر محمد کا جناہ سینٹرل مسجد برمنگھم میں ہوگا.
وزیر محمد 22 دسمبر 1929 کو پیدا ہوئے۔ وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔
وزیر محمد شاندار مڈل آرڈر بلے باز تھے، جنہوں نے 1952 اور 1959 کے درمیان پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 20 ٹیسٹ میچ کھیلے، انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے۔
1952 میں دورہ بھارت کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا، وزیر محمد 1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے۔