ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سرگودھا کا الیکشن شیڈول بحال کر دیا

 الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سرگودھا کا الیکشن شیڈول بحال کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 73 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بحال کر دیا ہے.

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی پی 73 میں ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، 24 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی، 31 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے ہو جائیں گے۔
پی پی 73 میں ضمنی الیکشن کیلئے یکم نومبر تک عبوری فہرست جاری ہوگی جبکہ 3 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،  4 نومبر کو انتخابی نشانات جاری ہوں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت کی درخواست پر حلقے میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے تھے۔