ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے دیگر شہروں میں جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور سے دیگر شہروں میں جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 30 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے۔

پاک بزنس ایکسپریس شام 5 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جب کہ کراچی ایکسپریس اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو کہ رات 8:50 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ کراچی جانے والی دیگر ٹرینیں جیسے قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، اور رحمان بابا ایکسپریس لاہور سے براستہ ساہیوال روانہ ہوں گی۔

کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور راولپنڈی اور پشاور جائیں گی۔