ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا نے حکومت سے ایک ارب کے فنڈز مانگ لیے

واسا نے حکومت سے ایک ارب کے فنڈز مانگ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) شہر میں بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے بڑے منصوبے، واسا نے حاجی کیمپ ڈرین، لارنس روڈ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک اور سلطان محمود روڈ سیوریج منصوبے کیلئے حکومت پنجاب سے ایک ارب کے فنڈز مانگ لیے۔

واسا نے شہر کے تین بڑے پراجیکٹس کے بقایا جات فنڈز مانگ لیے ہیں۔ حاجی کیمپ ڈرین، لارنس روڈ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک اور سلطان محمود روڈ سیوریج منصوبے کیلئے حکومت پنجاب سے ایک ارب کے فنڈز مانگے ہیں۔ حاجی کیمپ ڈرین کیلئے ستر کروڑ کے فنڈز بقایا ہیں۔ لارنس روڈ منصوبے کیلئے دس کروڑ نوے لاکھ جبکہ سلطان محمود روڈ کے سیوریج سسٹم کیلئے تیس کروڑ کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو نوٹ بھجوادیا ہے۔ واسا نے رواں مالی سال میں مزید فنڈز ایلوکیشن کی بھی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل لارنس روڈ پراجیکٹ اور حاجی کیمپ ڈرین منصوبے کے جو فنڈز جاری ہوئے وہ تمام استعمال کرلئے گئے ہیں جس کے بعد باقی ماندہ فنڈز کا تقاضا کیا گیا ہے۔