ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طالبات کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طالبات کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 3 لاکھ 83 ہزار طالبات کو ماہانہ وظائف کی ادائیگیوں کا معاملہ، محکمہ سکول ایجوکیشن معاوضوں کی ادائیگی کے لئے مزید 4 لاکھ طالبات کو رجسٹریشن دے گا، رجسٹریشن کے لئے 108 سنٹرز تشکیل، رجسٹریشن کا عمل 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 3 لاکھ 83 ہزار طالبات کو ماہانہ وظائف کی ادائیگیاں التواء کا  شکارہیں۔ ذرائع کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے طالبات کو رجسٹریشن دینے کا عمل روک دیا گیا تھا۔ سرکاری سکولوں  کے طالبات کو وظائف کی ادائیگی کیلئے سولہ اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا۔
جس میں پہلے سے رجسٹرڈ طالبات کا تعلق پنجاب کے 3 ہزار 922 سکولوں سے ہے۔ وظائف کی ادائیگی کیلئے مزید 4 لاکھ طالبات کو رجسٹریشن کی جائے گی۔نئی رجسٹریشن کیلئے سولہ اضلاع میں 108 سینٹرز تشکیل دے دیئے گئے ہیں  ۔ نئی رجسٹریشن کا عمل 12 اکتوبر سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کے طالبات کو چھ سو روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔سکول طالبات کو وظائف پنجاب بنک کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔مذکورہ پروگرام آوٹ آف سکول مستحق طالبات کی انرولمنٹ میں اضافہ کیلئےشروع کیا گیا تھا  جبکہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو طالبات سمیت والدین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے  والدین کا کہنا ہے کہ دیے جانے والی رقم سے کافی  حد تک بچوں کے خرچ میں مدد ملتی ہے جس پر ہم پنجاب حکومت کے مشکور ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer