واساکی ناقص گارگردگی پرطلبابھی میدان میں آگئے

واساکی ناقص گارگردگی پرطلبابھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) گورنمنٹ نیو پبلک اسلامیہ پرائمری سکول بلاک 15 ٹاؤن شپ کے طلباء نے گلیوں میں گٹروں کا پانی جمع ہوجانے پر واسا حکام کیخلاف شدید احتجاج کیا، سابق کونسلر سرفراز خان کا کہنا تھا کہ ناقص سیوریج سسٹم کے باعث علاقہ میں تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں واقع گورنمنٹ نیو پبلک اسلامیہ پرائمری سکول بلاک 15 کے بچوں نے گلیوں میں گٹروں کا پانی جمع ہوجانے پر واسا حکام کیخلاف احتجاج کیا اور واسا حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرے بازی کی، طلباء کا کہنا تھاکہ ٹاؤن شپ بلاک پندرہ میں سیوریج سسٹم انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے فورا تبدیل کیا جائے ۔

 علاقہ کےسابق کونسلر سرفراز خان کا کہنا تھا کہ واسا حکام کو متعدد بار درخواست کی شنوائی نہیں ہوئی، علاقہ سے گٹروں کا پانی نہ نکالا گیا تو دوبارہ احتجاج کریں گے، گندگی کی وجہ سے علاقہ میں تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں ،گٹروں کا پانی جمع ہونے سے بچوں کے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer