سٹی 42 : لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان مستعفی ہوگئے۔
مخدوم علی خان نے چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سربراہ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔
مخدوم علی خان نے بھی استعفیٰ 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں دیا۔

یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔