جنید ریاض:کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں فیل سینکڑوں پارٹنر سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونےکاخدشہ، پیف کے ماتحت سینکڑوں پارٹنر سکولوں کے بچے پری "کیو اے ٹی ٹیسٹ" پاس نہ کرسکے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پیف کی اعتراضات وصول ہونے پر متعلقہ سکولوں کو پیپرز کی ری چیکنگ کروانے کی اجازت دے دی، پیپرز ری چیکنگ کی فیس 10 ہزار روپے رکھ دی گئی۔
پارٹنر سکول ری چیکنگ کیلئے 26 نومبر تک درخواست جمع کرواسکیں گے، ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔