ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے،  مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 310 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق راوی روڈ کا علاقہ سب سے زیادہ آلودہ رہا جہاں AQI 696 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اے سی آفس شالیمار کے اطراف 695 AQI تک پہنچ گیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کے اطراف آلودگی کی شرح 539 AQI، سی ای آر پی کے قریب 517 AQI، اور پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 515 AQI ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ایف ایف پاکستان کے اطراف 491 AQI، ساندہ کے علاقے میں 481 AQI اور ڈی ایچ اے فیز 8 کے اطراف 478 AQI ریکارڈ کیا گیا۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار “خطرناک زون” میں شمار ہوتے ہیں، جو شہریوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔موسم کے حوالے سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ فضاء میں نمی کا تناسب 80 فیصد نوٹ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے، ماسک استعمال کرنے اور بچوں و بزرگوں کو آلودہ فضا سے بچانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب اسموگ الرٹ کے بعد  پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر 2025 سے شروع ہوگئیں اور 09 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث پنجاب میں سکولز دوبارہ 12 جنوری کو کھولیں گے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ شیڈول سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، کسی بھی سکول کو اپنے طور پر شیڈول تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔ والدین اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دیتے رہیں تاکہ پڑھائی کا تسلسل برقرار رہے۔