ویب ڈیسک:پاکستان تحریکِ انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے پیٹرولنگ، ایلیٹ فورس اور پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
پنجاب پولیس کی آپریشن برانچ کا کہنا ہے کہ 7 اضلاع میں پولیس اور پیٹرولنگ کے 4599 اضافی اہلکار، ایلیٹ کی 70 ٹیمیں مامور ہوں گی۔ پولیس نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ساہیوال ریجن کے 345 اہلکار اضافی طور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں گوجرانوالہ پولیس ریجن کے 230 اہلکار اضافی طور پر مارچ سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔پنجاب پولیس آپریشن برانچ نے کہا کہ خوشاب میں دوسرے اضلاع کی پولیس کے 1495 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر ہوں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چکوال میں 623 اہلکار مارچ کی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔