ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسنٹ کی لاہور میں انٹری ، شاندار پرفارمنس،ویڈیوز وائرل

pop singer Akcent
کیپشن: pop singer Akcent
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رومانیہ کے میوزیکل بینڈ ایکسنٹ کے مرکزی گلوکار ایڈرین نے لاہور میں ہونے والی شادی میں انگریزی گانے کے باوجود ایسا دیسی رنگ جمایا کہ سب جھوم اٹھے، تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں۔

رومانیہ کے میوزیکل بینڈ ایکسنٹ کے مرکزی گلوکار ایڈرین سینا بارہا پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہارکرچکے ہیں۔ شیروانی کی پسندیدگی لے کرسیاحت کو فروغ دینے کے وعدوں تک، جب بھی ایڈرین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کوئی اعلان سامنے آتا ہے تو پاکستان میں موجود ان کے مداح کسی دلچسپ چیز کی توقع کررہے ہوتے ہیں۔ ایکسنٹ نے لاہور میں ہونے والی شادی میں انگریزی گانے کے باوجود ایسا دیسی رنگ جمایا کہ سب جھوم اٹھے، تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں۔

 گزشتہ ماہ گلوکار نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان میں ہنزہ کا دورہ کریں گے تاکہ دنیا کو دکھا سکیں کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔ اس پوسٹ پرکمنٹ میں اداکارہ عائشہ عمرکی جانب سے خوشی کے اظہار پرایڈرین نے دسمبر میں عائشہ کے ساتھ ملاقات طے کرنے اور جلد ایک ‘بڑے اشتراک’ کا اشارہ دیا تھا۔

ایڈرین نے انسٹاپرویڈیوشیئرکرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا، ‘پاکستان کے شہرلاہورمیں پہلی بار ایک خوبصورت شادی میں پرفارم کیا’۔ اسی شادی سے دیگرویڈیوزبھی سوشل میڈیا پروائرل ہیں جس میں دلہن سمیت سبھی ایڈرین کی گائیکی میں ان کا بھرپورساتھ دے رہے ہیں۔ رومانین گلوکار وہ پہلی شخصیت تھے جنہوں نے گزشتہ سال نجی زندگی میں مداخلت سے متعلق عائشہ عمر کی پوسٹ پران کی حمایت کی تھی۔ 

ایڈرین کی تازہ پوسٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ وہ دسمبرسے قبل ہی پاکستان آچکے ہیں ،لاہورمیں ہونے والی شادی کی تقریب کی وائرل ویڈیوزمیں گلوکار کی پرفارمنس پردلہن سمیت تمام شرکاء جھومتے نظرآرہے ہیں۔ حال ہی میں ماڈل صدف کنول اور ان کی ساس سفینہ بہروزکی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں ساس بہو پنجابی گانے پرقدم سے قدم ملا رہی ہیں۔