ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاف پانی کمپنی ریفرنس, بریت کی درخواستوں پرنیب سے جواب طلب

NAB court lahore
کیپشن: NAB court lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی ریفرنس  کی سماعت ،عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک ساجد علی اعوان نے ریفرنس پر سماعت کی ۔ لیگی رہنما  انجینئرراجہ قمر الاسلام اور وسیم اجمل سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی ملزمان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کر لیا اور مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ملزمان کے وکیل نےمؤقف اختیار کیا کہ نئے ترمیمی نیب آرڈیننس کے تحت صاف پانی ریفرنس کی کوئی حثیت نہیں رہی ۔اس کیس میں ملزمان پر کرپشن کا الزام نہیں ہے صرف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ہے اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیسز اب احتساب عدالت کے دائر اختیار سے باہر ہو گئے ہیں لہذا عدالت کیس سے ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کرے ۔صاف پانی کمپنی کیس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر چکی ہے۔