جنید ریاض:پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے نئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے لائسنسی سکولوں کو 14 مئی تک داخلے مکمل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پیف حکام کے مطابق تمام پارٹنر اور لائسنسی سکولوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پرموٹ کیے گئے اور سکول چھوڑنے والے طلبہ کا تصدیق شدہ ریکارڈ فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ ڈیٹا کی درستگی یقینی بنائی جا سکے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد ہونے والے داخلوں کو سیشن 2026-27 میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ سکولوں کو باضابطہ احکامات ارسال کر دیے گئے ہیں۔
پیف حکام نے خبردار کیا ہے کہ جاری کردہ ہدایات کو نظر انداز کرنے والے لائسنسی سکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔