انور عباس: حکومت پاکستان نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات اور علاقائی اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے
سفارتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی دو روزہ ” ” منی کانفرنس“طلب کر لی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفراء کی منی کانفرنس کل اور پرسوں اسلام آباد میں منعقد ہوگی،منی کانفرنس کے لئے مشرق وسطی میں تعینات سفرا کو خصوصی طور پر طلب کیا گیا ہے۔
دو روزہ مشاورتی کانفرنس میں خطے کے اہم ممالک میں تعینات سفرا بھی شریک ہوں گے،امریکہ، ایران، سعودی عرب،۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں تعینات۔پاکستانی سفیر کانفرنس میں شریک ہونگے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کویت، قطر، عمان، اردن سے پاکستانی سفراء بھی شرکت کرینگے،کانفرنس کی سفارشات اور تجاویز حکومت کو پیش کی جائینگی،کانفرنس کا مقصد ملکی مفادات کے بھر پور تحفظ کے لئے لائحہ العمل طے کرنا ہے۔
پاکستان کے ثالثی پر مبنی کردار کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔