ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس،تاریخ سامنے آگئی

ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس،تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ذوالحج 1447ھ کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی بروز اتوار بمطابق 29 ذیقعدہ کو طلب کر لیا گیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہوں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق سپارکو کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی جس کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے، غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے،ان فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 17 مئی 2026 کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات موافق تصور کئے جا رہے ہیں۔

سپارکو کے مطابق یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی 2026 متوقع ہے،سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی،تاہم چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer