ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اسکول آف ایمیننس: طلبہ کیلئے فیس ختم، پنجاب حکومت تمام اخراجات برداشت کرے گی

نواز شریف اسکول آف ایمیننس: طلبہ کیلئے فیس ختم، پنجاب حکومت تمام اخراجات برداشت کرے گی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:صوبہ بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے قائم کیے جانے والے نواز شریف سکول آف ایمیننس کے طلبہ سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

حکام کے مطابق نرسری سے دوسری جماعت تک فی طالبعلم 3500 روپے، تیسری سے پانچویں جماعت تک 4000 روپے، چھٹی سے آٹھویں جماعت تک 4500 روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے آرٹس گروپ کے طلبہ کیلئے 5000 روپے جبکہ سائنس گروپ کے طلبہ کیلئے 5500 روپے فی طالبعلم معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 130 نواز شریف اسکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے، جن میں سے 22 اسکول صرف لاہور میں بنائے جائیں گے۔

داخلوں کیلئے پہلے طلبہ کی رجسٹریشن لازمی ہوگی، جس کے بعد ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی لے گی۔