ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  میٹرک پریکٹیکل امتحانات میں نقل روکنے کیلئے سخت اقدامات، تیار شدہ کاپیاں ناقابل قبول قرار

   میٹرک پریکٹیکل امتحانات میں نقل روکنے کیلئے سخت اقدامات، تیار شدہ کاپیاں ناقابل قبول قرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں، جبکہ بازار سے خریدی گئی یا کسی دوسرے کی تیار کردہ پریکٹیکل کاپی کو ناقابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔

مزمل محمود، چیئرمین ٹاسک فورس امتحانات، نے ہدایت جاری کی ہے کہ صرف وہی امیدوار نمبر حاصل کر سکیں گے جو اپنی پریکٹیکل کاپی خود تیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزمینر ہر عملی بک کی تصدیق امیدوار کی اپنی لکھائی سے کرے گا تاکہ نقل اور جعلی پریکٹیکل نوٹ بکس کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

مزمل محمود کے مطابق ہر امیدوار کی پریکٹیکل نوٹ بک چیک کرنے کے بعد اسے پھاڑ دیا جائے گا تاکہ اسے دوبارہ استعمال نہ کیا جا سکے۔

چیئرمین ٹاسک فورس امتحانات نے واضح کیا کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔