ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے ترقیاتی منصوبے ؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز خود فیلڈ میں نکل آئیں

 لاہور کے ترقیاتی منصوبے ؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز خود فیلڈ میں نکل آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے لاہور میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے  مختلف علاقوں کے اچانک دورے شروع کردیے 
مریم نواز شریف لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف زونزکا معائنہ کرنے کے لیے خود فیلڈ میں نکل آئیں ،وزیراعلی نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری پراجیکٹس کا دورہ کیا،مریم نواز شریف نے پراجیکٹس کے تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیاوزیراعلی نے زیر تعمیر روڈز،سٹریٹس اور نکاسی آب کے پراجیکٹس کا معائنہ کیا، زیر تکمیل پراجیکٹس میں معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی 
مریم نواز شریف نے مقامی شہریوں سے بات چیت بھی  کی  شہریوں سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا،شہریوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے آغاز پروزیراعلی کا شکریہ ادا کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے افسروں کو بھی فیلڈ میں  لے آئیں ،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ، ڈی سی لاہور  بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے ، 

مریم نواز نےسبزیوں کے ریٹ چیک کیے 
وزیراعلیٰ  نے پی ٹی سی ایل کالونی کا دورہ کرتے ہوئے مختلف دکانوں پر قیمتوں سے متعلق  بھی دریافت کیا،وزیراعلی پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ دیکھتے دیکھتے سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں
 دکان پرموجود  خاتون کو گلے لگا لیا،وزیراعلی نے سبزیوں کے ریٹ پوچھے،پیاز،کریلے،آلو،گوبھی اور گوار کی پھلیاں کے نرخ دریافت کیے جس پر نے سبزیوں کے نرخ میں کمی کے بارے میں بتایا اور سبزی کی دکان پر سرکاری نرخنامہ بھی چیک کروایا،

وزیر اعلیٰ کی شہریوں سے گفتگو 
وزیراعلی کو دیکھ کر شہری پاس آ گئے،وزیراعلی نے صفائی اور پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا،جس پر شہریوں نے دعائیں دیں اور کہا کہ کسی وزیراعلی نے ہمارا حال تک نہیں پوچھا،آپ یہاں آنے والی پہلی وزیراعلی ہیں،ہماری گلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں،ہر طرف گندگی تھی،آپ نے سب ٹھیک کرایا،سالوں سے منتظر تھے کہ کوئی آئے،ہماری گلی صاف کرائے اور بنائے،40سال بعد ہماری گلی بنائی گئی،15دن پہلے کام شروع ہوا، آج مکمل ہو چکی ہے 

مریم نواز نے شہریوں کو کہا میں گلیاں اور روڈز بنتے دیکھنا چاہتی تھی،اسی لئے خود آئی ہوں



 مریم نواز کا زیر تعمیر واٹر ٹینک  کا جائزہ

وزیراعلیٰ نے شہر کے دورے کے دوران زیر تعمیر واٹر ٹینک گارڈن ٹاؤن کا جائزہ بھی لیا، علی بلاک مین پارک میں زیر تعمیر واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر کا کام بھی دیکھا،وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر تعمیر واٹر ٹینک کے کام پر اطمنان کا اظہار کیا ،اور زیر تعمیر واٹر ٹینک کے گرد سیفٹی اقدامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی