ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ آرکائیو  کا قائد اعظم لائبریری کی بحالی کا فیصلہ

محکمہ آرکائیو  کا قائد اعظم لائبریری کی بحالی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھو کھر:محکمہ آرکائیو نے قائداعظم لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا , اس حوالے سے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ اسکیم بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت لائبریری کی عمارت کی بحالی عمل میں لائی جائے گی جبکہ وہاں نئی اور اہم کتب بھی شامل کی جائیں گی تاکہ قارئین کو مزید بہتر علمی مواد دستیاب ہو۔

محکمہ آرکائیو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لائبریری میں جدید طرز کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں ای-لائبریری کی سہولت بھی شامل ہو گی تاکہ طلبہ، محققین اور قارئین کو ڈیجیٹل مطالعے کی جدید سہولت میسر آ سکے۔