ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نوازسبزی کی دکان پر پہنچ گئیں،سرکاری نرخنامہ چیک کیا

 مریم نوازسبزی کی دکان پر پہنچ گئیں،سرکاری نرخنامہ چیک کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد :وزیراعلی پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ دیکھتے دیکھتے سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے خاتون کو گلے لگا لیا اور سبزیوں کے ریٹ پوچھے،مریم نواز شریف نے پیاز،کریلے،آلو،گوبھی اور گوار کی پھلیاں کے نرخ دریافت کئے،وزیراعلی کے پوچھنے پر خاتون نے سبزیوں کے نرخ میں کمی کے بارے میں بتایا۔

اُنہوں نے سبزی کی دکان پر سرکاری نرخنامہ بھی چیک کیا،وزیراعلی کو دیکھ کر شہری پاس آ گئے،وزیراعلی نے صفائی اور پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا،اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے،شہری نے وزیراعلی مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف کو دعائیں دی۔

شہریوں نے کہا کسی وزیراعلی نے ہمارا حال تک نہیں پوچھا،آپ یہاں آنے والی پہلی وزیراعلی ہیں، ہماری گلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں،ہر طرف گندگی تھی،آپ نے سب ٹھیک کرایا،اللہ تعالی آپ کے والد نواز شریف کوصحت و سلامتی عطا فرمائے،سالوں سے منتظر تھے کہ کوئی آئے،ہماری گلی صاف کرائے اور بنائے،40سال بعد ہماری گلی بنائی گئی،15دن پہلے کام شروع ہوا، آج مکمل ہو چکی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں گلیاں اور روڈز بنتے دیکھنا چاہتی تھی،اسی لئے خود آئی ہوں۔