ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع تھا۔ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے تاہم انہیں شدت سے محسوس کیا گیا تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور گردونواح میں بھی 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔