سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان موجود نہیں جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور دھوپ سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن بھر یہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادھر شہر کا فضائی معیار بھی تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 186 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شہرِ قائد میں گرمی کی شدت بدستور برقرار شہر کا موسم مطلع جزوی طور پر آبر آلود ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ہوائیں مغربی سمت سے 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
شہر کا فضائی معیار تسلی بخش، تاہم آلودہ شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی کا فضائی معیار تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، تاہم پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 90 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں با رش ہونے کی توقع ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں بارش گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان ہے جبکہ آزاد کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارش کی توقع ہے۔