ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لڑکیوں کے امتحانی مراکز دور قائم کرنے کیخلاف درخواست پر عدالت کا نوٹس

 لڑکیوں کے امتحانی مراکز دور قائم کرنے کیخلاف درخواست پر عدالت کا نوٹس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لڑکیوں کے امتحانی مراکز اُنکے رہائشی علاقوں سے دور قائم کرنے کیخلاف درخواست ، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ۔
 جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مبشر صفدر کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا امتحانی سنٹر رہائش گاہ کے نزدیک بنانے کیلئے کوئی پالیسی نہیں۔ اگر ایسی کوئی پالیسی نہیں تو عدالت اس پر اپنا حکم جاری کرے گی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیئے کہ عوامی نوعیت اور چھوٹی بچیوں کا معاملہ ہے، نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ درخواستگزار وکیل نے کہا میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے لڑکیوں کے امتحانی مراکز دس، دس کلومیٹر دور بنائے جا رہے ہیں، دور فاصلے پر لڑکیوں کے امتحانی مراکز بنانا ایجوکیشن پالیسی کے منافی اور آئین کی بھی نفی ہے، دور دراز امتحانی مراکز سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لڑکیوں کیلئے امتحانی مراکز ان کے رہائشی علاقوں کے قریب قائم کرنے کا حکم دے۔

Ansa Awais

Content Writer