(ویب ڈیسک) شہرکاموجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ، محکمہ موسمیات نے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔24گھنٹےکےدوران شہرمیں بارش کاکوئی امکان نہیں۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تومحکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ مئی میں گرمی کی ایک لہر کے باعث ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اپریل اور مئی میں بارشوں کے باعث ابھی تک گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس نہیں کیا گیا تاہم آنے والے روز بہت گرم گزرنے والے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی معمول سے زائد بارشیں ریکارڈ کی جائیں گی جس سے سندھ اور بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگا جس کے باعث جنوبی پنجاب کے علاقے بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر ہونگے۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے سر کو ڈھانپنا اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ضروری ہے۔