ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کا آتشزدگی کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام

میٹروپولیٹن کا آتشزدگی کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شہر کی بلند و بالا عمارتوں اور کمرشل پلازوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آتشزدگی کی روک تھام کے لیے کمرشل عمارتوں کو واٹر ہائیڈرنٹس پوائنٹس لازمی بنانے کی ہدایت، واٹر ہائیڈرنٹس نہ بنانے والوں کو 50 ہزار تک جرمانہ ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان، ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا، فائر سیفٹی آفیسر عمران رامے، ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد وحید، سول ڈیفنس آفیسر عرفان علی، ایم او ریگولیشن زبیر وٹو، ڈپٹی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری، ڈی ایم ڈی واسا اسلم نیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

فیصلہ کیا گیا کہ واٹر ہائیڈرنٹ پوائنٹس نہ بنانے والے پلازہ مالکان کو 50 ہزار جرمانہ جبکہ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر بلڈنگ کو سر بمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم جرمانہ 50 ہزار سے زائد کرنے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ اجلاس میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور فائر بریگیڈ ایم سی ایل حکام نے آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے پاس بلند بالا عمارتوں کے لیے ایک ہی سیڑھی ہے اگر ایک ہی وقت میں دو مقامات پر آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ ہو تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اندرون شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے باعث آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

بریفنگ میں سرکاری و نجی ہسپتالوں میں بھی آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کا انکشاف کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر مجتبی نے چیف آفیسر کو ہدایت کی سیکرٹری پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کو سرکاری و نجی ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کیا جائے۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی فائر سیفٹی آگاہی مہم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کو فائر ہائیڈرنٹ کے پوائنٹس بڑھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا جائے۔