ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ لٹک گیا

لیسکو میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ حل نہ ہو سکا،واپڈا ہائیڈرو یونین نے ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے لیسکو چیف کو خط ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین نے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ خط یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نےبھیجاہے۔ جس کےمتن کے مطابق کمپنی کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔کیونکہ کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین دو سال جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین 3 سالہ مدت ملازمت مکمل کر چکے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:’’تجھے سب ہے پتہ میری ماں‘‘ 

 واضح رہے کہ نجکاری کمیشن نے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔نجکاری کمیشن کی سفارش پر پیپکو نے مستقل نہ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ لیسکو میں 4 ہزار سے زائد ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر تعینات ہیں۔