ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا موسمی نظام شمالی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے والا ہے

 پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں آئندہ دو دنوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ موسمی حالات عید الفطر سے قبل اور عید کی تعطیلات کے دوران دیگر علاقوں تک پھیل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا موسمی نظام شمالی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے ابتدا میں صرف بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے اور بعد میں یہ ملک کے دیگر حصوں تک بھی جا سکتی ہے۔

پیشگوئی کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے

ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  شہر میں  رات گئے ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

شہر کے بعض علاقوں میں  تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو تی رہی۔

اطلاعات کے مطابق دھرم پورہ، مغل پورہ، گڑھی شاہو، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ پر بارش ہوئی جبکہ اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کچا جیل روڈ اور چونگی امر سدھو کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ،سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔

ہوائیں تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔