ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں 18 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر

 پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں 18 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں 18 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر ,کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کو 18 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس انوار حسین کریں گے۔درخواست گزاروں میں صحافی رانا عظیم سمیت دیگر شامل ہیں۔۔درخواست گزاروں نے پیکا ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت کو بذریعہ کابینہ ڈویژن ،پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے ۔عدالت کی جانب سے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم سے قبل کسی بھی صحافتی تنظیم یا متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ترمیم کو فاسٹ ٹریک طریقہ کار کے تحت جلدی میں منظور کرایا گیا۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت مبینہ فیک انفارمیشن کے پھیلاؤ پر 3 سال قید اور جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے جس سے آزادی اظہار رائے مزید محدود ہو جائے گی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer