ویب ڈیسک : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ملاقات ہوئی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور بہتری کے لیے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف جماعتیں ہیں، مگر ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے کہاکہ حسن ابدال اور فتح جنگ کے لوگ آرام دہ اور جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں الیکٹریکل بسیں چلانا قابل تعریف ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔