ویب ڈیسک : وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں، 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔