ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو5ہزار اور 10 ہزار امدادی رقوم کیش دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ڈیجیٹل ویلٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔

 حکومتی امدادی پیکج سے 40 لاکھ خاندانوں کے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، 40 لاکھ لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔

امدادی رقوم حاصل کرنے کیلئے شہریوں کی بینظیر انکم سپورٹ یا احساس پروگرام سے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے، اگر ان دونوں سکیموں میں رجسٹریشن نہیں تو پھر اپنے علاقے کے یونین کونسل آفس میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

 شہریوں کو سکیم کیلئے رجسٹریشن کو چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070 پر بھیجنا ہوگا۔