ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین کی مددپرروس نے امریکہ کوآنکھیں دکھانا شروع کردیں

یوکرین کی مددپرروس نے امریکہ کوآنکھیں دکھانا شروع کردیں
کیپشن: US aid To Ukraine
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا نے یوکرین کےلیے 20 کروڑ ڈالرکی اضافی فوجی امدادکی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق روس نےامریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دینے سے باز رہے، روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو پہنچنے والے اسلحہ کی کھیپ تباہ کر دیں گے۔  امریکا جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو 1.2 ارب  ڈالرکی فوجی امداد دے چکا ہے۔ 

  یوکرین کےصد ولودومیر زیلینسکی کا  عرب میڈیا کو  دیے گئے انٹر ویو میں  کہنا تھا کہ روسی جارحیت کامقابلہ  کرتے ہوئے 1300 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم روس سے جنگ جاری رکھیں گے۔

روسی وارننگ کے بعد امریکا اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر نے مطالبہ کیا کہ   روس یوکرین آئندہ مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس میں کرائےجائیں۔یوکرینی صدر نے مغرب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ   یوکرین کی فضائی حدود بند نہ کرنے  پر مغرب کوانسانی بحران کا کچھ حصہ بھگتنا پڑےگا۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔