ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آج رات  موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور  مطلع جزوی ابر آلود رہنے  کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تا ہم کوہاٹ، کوہستان ،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،بٹگرام اور کرم میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالا ئی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش کی توقع ہے۔