ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس; نجکاری عمل مزید آگے بڑھانے کیلئے اہم فیصلے

اسحاق ڈار کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس; نجکاری عمل مزید آگے بڑھانے کیلئے اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نجکاری کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا

اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔پی آئی اے نجکاری کے لین دین کے فریم ورک کے تحت خریدار کی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا، ضروری فیصلے کیے گئے۔

وزیر توانائی، وزیر تجارت، معاون خصوصی وزیراعظم برائے نجکاری، سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے  اجلاس میں شرکت کی ۔ 

نجکاری عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔