سٹی 42 : شہرِ قائد میں پیر تک تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر دی ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر تک معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔