ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی مہنگی، سینکڑوں رکشہ ڈرائیور سڑکوں پر نکل آئے، ڈی سی آفس کے گھیراؤ کی دھمکی

ایل پی جی مہنگی، سینکڑوں رکشہ ڈرائیور سڑکوں پر نکل آئے، ڈی سی آفس کے گھیراؤ کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف منفرد انداز اپناتے ہوئے گلے میں خشک روٹیوں کے ہار پہن کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی اوگرا کے مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائے اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

رکشہ ڈرائیوروں کے رہنما مجید غوری نے کہا کہ اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں فوری کمی نہ کی گئی تو 24 گھنٹوں کے اندر ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کو مہنگی ایل پی جی فروخت کرکے لوٹا جا رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی بحران پر خاموشی مزید برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیلا دیا جائے گا۔

احتجاج کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ کے اطراف ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔