ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: نواں کوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزم عبدالوہاب کو کوٹ کمبوہ جبکہ ملزم طارق کو اورنج لائن اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 620 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کا شمار علاقے کے بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں میں ہوتا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان عبدالوہاب اور طارق کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔