ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنر مند نوجوانوں اور گھر کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

ہنر مند نوجوانوں اور گھر کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان میں رواں سال آسان مالی سہولتیں بڑھانے کیلئےڈیجیٹل فنانسنگ، ہاؤسنگ اور ہنر مندی کے نئے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔
زرعی شعبے میں ڈیجیٹل فنانسنگ کے ذریعے 7 لاکھ 50 ہزار نئے قرض لینے والے افراد کو مالی سہولت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ڈیجیٹل قرضوں اور انشورنس سے چھوٹے پیمانے کے کسانوں اور کاروباری افراد کو آسان مالی رسائی حاصل ہو رہی ہے
الیکٹرک گاڑیوں کی فنانسنگ کے تحت 40 ہزار سے زائد درخواستوں پر کارروائی کی جا چکی ہے،توانائی بچت فنانسنگ پروگرام کے تحت 10 کروڑ پنکھوں کی تبدیلی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،اس اقدام سے اب تک 8 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان نے حکومتی ضمانت اور روزگار سے منسلک مالی معاونت کے ساتھ اپنا پہلا اسکلز امپیکٹ بانڈ بھی متعارف کرا دیا ہے،یہ اقدامات مالی شمولیت، روزگار، رہائش، زرعی ترقی اور توانائی بچت کے ذریعے معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔