ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: بلاسود قرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے کا فیصلہ

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: بلاسود قرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل :وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت "اپنی چھت اپنا گھر پروگرام" سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر میں گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نورالامین مینگل نے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے بھی شرکت کی۔
درخواستگزاروں کی تعداد6لاکھ34ہزارسےتجاوز،4ہزارکےقریب گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

   نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران 1 لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔

اخوت اور دیگر مائیکرو فنانس اداروں (MFIs) کو دفاتر اور عملہ بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
عوامی سہولت کے لیے محلہ، تحصیل اور ضلعی سطح پر آگاہی و رہنمائی مراکز قائم کیے جائیں گے۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ6لاکھ افراد کی درخواستوں کی سکریننگ کا عمل تیز، اپلائی کریں ،گھروں کی تعمیر کیلئے غریب و مستحق افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔