زاہد چودھری : پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں عدیل تصور نے کہا کہ اضلاع پولیو ورکروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔
انسداد پولیو پروگرام نے اضلاع سے متحرک آبادیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
عدیل تصور کا کہنا تھا کہ اضلاع متحرک آبادیوں کا ڈیٹا پولیو پروگرام کو فوری ارسال کریں،متحرک آبادیاں جو منتقل ہو چکی ان کی تفصیلات بھی ارسال کی جائیں،اضلاع پولیو ورکروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں،تجزیہ کر کے نتائج فوری پولیو پروگرام کو بھیجے جائیں۔
انسداد پولیو پروگرام سربراہ کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں36اضلاع کے انسداد پولیو افسران نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔