شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےایک سےزائدسنگل میٹرزکاریکارڈمرتب کرنےکا فیصلہ کر لیا۔
ایک گھر میں ایک سے زیادہ میٹرز نصب ہونے کی صورت میں ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق لیسکو نےایک سےزائدمیٹرزکاریکارڈمرتب کرنےکیلئےنیاسافٹ ویئرلانچ کردیا، سافٹ ویئر میں دو یا تین میٹرز ہونے پر حوالہ نمبرز کا اندراج کیا جا سکے گا۔
لیسکو کے تمام میٹر ریڈرز کو نئے سافٹ ویئر کیمطابق ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریکارڈمرتب ہونےپرنیپراقوانین کےتحت 2یا 3میٹرزہونےکی جانچ پڑتال کی جائیگی۔پڑتال کےذریعےزیادہ میٹرزکوپروٹیکٹوکیٹیگری کیلئےنصب کرنےکی نشاندہی ہوسکے گی۔
جانچ پڑتال کےدوران زیادہ میٹرز ہونےسےعمارت کےپورشنز وخاندانوں کااندازہ ہو جائیگا۔پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئےنصب ہونیوالےمیٹرزپرنیپراقوانین کےتحت کارروائی کی جاسکےگی۔
لیسکوکےسافٹ ویئرکےاستعمال کیلئےنئےموبائل فونزخریدنےکی منظوری دےرکھی ہے۔موبائل فونزکی مددسےریڈنگ سیکشن کوصارفین کاریکارڈمرتب کرنےمیں مددملےگی۔