وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے اچانک اکبرچوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے اچانک اکبرچوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اکبرچوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے زیر تعمیر پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔  محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ، پیکو روڈ، کینال روڈ، کوٹ لکھپت اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے رہائشی مستفید ہوں گے- روزانہ 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی-  پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کو کم از کم وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی ۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم محنت سے کام کر رہے ہیں۔ 14اگست کو پراجیکٹ کو 100 فیصد مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ لاکھوں شہری سگنل فری کوریڈور کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ ہر پراجیکٹ میں شجرکاری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اکبر چوک، شوک چوک، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اور مادرملت پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بھی بنائے جائیں گے- جناح ہسپتال سے پیکو موڑ تک دونوں اطراف میں فلائی اوورز بنائے جائیں گے۔کالج روڈ، اکبر چوک کے اطراف میں ٹریفک کا دیرینہ مسلہ حل ہو گا۔ 

Bilal Arshad

Content Writer