سرکاری کالجز میں نئے پرنسپل تعینات کرنے کا فیصلہ

Colleges
کیپشن: Colleges
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (اکمل سومرو) لاہور ڈویژن کے 31 سرکاری کالجوں میں نئے پرنسپل تعینات کرنے کا فیصلہ، کالجوں میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز پرنسپل کے عہدے پر اپلائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

لاہور ڈویژن کے اکتیس سرکاری کالجوں میں پرنسپل کے عہدے خالی ہیں اور ان کالجوں میں مستقل پرنسپل کی تقرریوں کیلئے ضابطہ جاری کیا گیا ہے، کوئین میری کالج، فاطمہ جناح کالج چونا منڈی میں نئی پرنسپل کی تقرری ہوگی۔

دیال سنگھ کالج، اسلامیہ کالج کینٹ، گورنمنٹ کالج شالا مار ٹاؤن، گورنمنٹ کالج آف کامرس علامہ اقبال ٹاؤن، کامرس کالج ٹاؤن شپ، کامرس کالج باغبان پورہ، خواتین کالج گلبرگ، خواتین کالج بند روڈ، خواتین کالج گوالمنڈی، خواتین کالج بلال گنج، خواتین کالج شالا مار ٹاؤن، خواتین کالج مانگا منڈی، خواتین کالج مصطفیٰ آباد اورخواتین کالج گلشن راوی میں نئے پرنسپلز کی تقرری کی جائے گی، ڈائریکٹر کالجز لاہور ضیاء الرحمن نے کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer