ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان منزلیں آسان، عمران حکومت کا شاندار منصوبہ شروع کرنیکا اعلان

نیا پاکستان منزلیں آسان، عمران حکومت کا شاندار منصوبہ شروع کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نیا پاکستان منزلیں آسان!!! پنجاب حکومت کا 4 ہزار کلومیٹر خستہ حال سڑکوں کی از سر نوتعمیر کا پروگرام، لاہور سمیت دیگر اضلاع کیلئے 44 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ، سڑکوں کی بحالی کا میگا منصوبہ2023 تک مکمل کیا جائے گا۔

سابق دور حکومت میں خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت اب روڈ سیکٹر میں 44ارب روپے کا میگا منصوبہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پیش کرنے جا رہی ہے، روڈ سیکٹر کے اس میگا منصوبے کو "نیا پاکستان منزلیں آسان" کے نام کیساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس منصوبے میں 44 ارب روپے کی لاگت سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکیں بنائی جائیں گی، پروگرام کے تحت 4 ہزار کلومیٹر تک لاہور اور صوبہ بھر میں سٹرکوں کی بحالی اور بہتری کی جائے گی۔

 حکام کے مطابق پنجاب حکومت 2023 تک بدحالی کا شکار ہونیوالی سڑکوں کو تعمیر کرے گی، اب نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مجوزہ بجٹ میں باقاعدہ منصوبے کو شامل کرلیا گیا، پنجاب اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کے بعد باقاعدہ اس منصوبے کا آغاز کردیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer