ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابینہ میں توسیع اور تبدیلیوں کی تیاریاں تیز، نئے چہروں کی شمولیت متوقع

کابینہ میں توسیع اور تبدیلیوں کی تیاریاں تیز، نئے چہروں کی شمولیت متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلم دانوں میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت تیز کر دی گئی ہے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق بعض وزراء کو تبدیل جبکہ کئی وزراء کے قلم دانوں میں رد و بدل کئے جانے کا امکان ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے۔

 دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کو مزید نمائندگی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

 مزید برآں کابینہ میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔